اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نوجوان اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا .

اسی حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زرنش خان نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر نے ان کی خوبصورتی اور جاذبیت سے متعلق راز جاننے کی کوشش کی .

انہوں نے بتایا کہ جلد کو ترو تازہ رکھنے کیلئے لیموں اور چینی سے سکرب کرتی ہوں اگر چینی کی جگہ شہد شامل کرلیا جائے تو اور بھی بہتر ہے، اس کے علاوہ جلد پر کیسٹر آئل بھی لگانا چاہیے .

بالوں کی خوبصورت اور نشونما کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دہی اور انڈے کے پیسٹ کے فوائد سے تو سب ہی واقف ہیں، تو کسی چیز کو اتنا مت سوچیں یہ چیزیں گھر میں ہپی موجود ہوتی ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں .

. .

متعلقہ خبریں