بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں خاتون کے اہلخانہ بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر اس کے شوہر کو مارا پیٹا اور اس کی ناک کاٹ دی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اہلخانہ نے جوڑے کو مبینہ طور پر گاڑی میں بٹھایا اور جھانور گاؤں کے قریب داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے وہیں چھوڑ دیا۔متاثرہ شخص نے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او انیتا رانی کے مطابق خاتون کے دو بھائیوں سنیل اور دنیش سمیت پانچ افراد کے خلاف اغوا اور حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 23 سالہ چیلرام ٹاک اور ان کی بیوی اندرا نگر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں جبکہ جوڑے کا تعلق جودھ پور کے جھانور گاؤں سے ہے، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور رواں سال مارچ میں ان کی شادی ہوئی تھی۔

جمعرات کی رات خاتون کے گھر والے پالی میں ان کے گھر پہنچے اور کہا کہ انہیں شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، خاتون کے اہلخانہ انہیں گاڑی میں بٹھا کر جودھ پور لے جانے لگے اور چلتی کار میں چیلرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹی پھر اسے وہیں چھوڑ دیا اور بیٹی کو ساتھ لے گئے۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

5 mins ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

41 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

57 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago