بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی،بی آر ٹی منصوبے کو ہر صورت مکمل کرینگے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ مہنگائی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کی لاگت بڑھی،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے کام کررہے ہیں،ریڈلائن پراجیکٹ پر 2022میں کام شروع ہواتھا،ریڈلائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے،ہم نے کنٹریکٹرز سے کہا فنڈز نہیں رکیں گے کام شروع کریں،سندھ حکومت نے ای ڈی بی کو بھی پیسے واپس کرنے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت آنکھیں بند کرکے سو گئی تھی،ہماری پہلی ترجیح عوام کی تکلیف کو دور کرنا ہے،ٹرانسپورٹ سیکٹر شہر اور صوبے کی بڑی ضرورت ہے، جناح ایونیو کو 3ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،شرجیل میمن نے کہاکہ عوام کو ایکشن نظر آئے گا حکومت سنجیدہ ہے،سندھ حکومت کام کرنے کی نیت سے بیٹھی ہے،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دن رات کام کررہا ہے، صوبائی وزیر نے کہاکہ ییلو لائن بی آر ٹی پر بھی کام شروع ہو چکا ہے، کچھ لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں،مایوسی کی باتیں کرنے والوں کو ناکام ہوگی، پاکستان کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago