نسیم شاہ سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا کا دلچسپ جواب


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا۔ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔ اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ ‘بولر’ دوں گی۔
اداکارہ کا جواب سُن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔
میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے ‘کرش’ بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ‘ہاں’۔
واضح رہے کہ ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔