سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سویفٹ کی قیمت میں بھی بھاری کمی کر ڈالی لیکن سوزوکی آلٹو جو کہ ہر پاکستانی کی پسندیدہ گاڑی ہے ، کی قیمت میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ، آپ اس کا بیسک ورژن 23 لاکھ 31 ہزار روپے میں حاصل کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت سوزوکی آلٹو وی ایکس، جو اس گاڑی کا بنیادی ماڈل ہے، کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے، وی ایکس آر۔ اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہے۔
اس گاڑی کی خاصیت اس کی فیول ایوریج ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہری اسے بے حد پسند کرتے ہیں ۔