سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ میں بے پناہ اضافہ ہوا جس نے سیلز کو شدید متاثر کیا تاہم اب کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں کمی کا سلسلہ چل نکلا ہے ، مشہور کمپنی چنگان موٹرز نے بھی اپنی گاڑی ’ اوشن ایکس 7‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی طرف سے اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس سے اس گاڑی کی قیمت 82لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 79لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح ’اوشن ایکس 7فیوچر سینس‘کی قیمت میں 4لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89لاکھ 49ہزار روپے تھی جو اس کمی کے بعد 85لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4مئی سے 15جون 2024ء تک ہو گا۔
واضح رہے کہ سیلز کم ہونے کی وجہ سے کیا کی طرف سے اپنی گاڑی ’سٹونک‘ کی قیمت میں 24فیصد اور سوزوکی کی طرف سے ’سویفٹ‘ کی قیمت میں 13فیصد کمی کی گئی ہے۔