ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑیوں کےلیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ محسن نقوی کی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کیں۔
محسن نقوی نے ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا، کہا پاکستان ٹیم جیتی تو اس کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امیدہےآپ اس بار پاکستانی سبزہلالی پرچم بلند کریں گے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں،بھرپور مقابلہ کریں، جیت آپ کیلئے اور ہارمیرے لیے ہوگی۔ کسی کی پرواہ نہ کریں،صرف پاکستان کیلئے کھیلیں۔ کہا شاہین آفریدی ورلڈکپ میں بھرپورپرفارمنس دیں گے۔
محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی20میں3ہزار رنز مکمل کرنے پرخصوصی شرٹ دی، نسیم شاہ کو بھی ٹی ٹوئنٹی میں100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی گئی۔