گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی


لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئندہ تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔