گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی


لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی . پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا .

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا .
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے . آئندہ تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی .
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں