مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ’ڈیپ فیک‘ کا شکار ہوگئی ہیں۔وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد مریم نواز صوبے میں سدھار اور ترقیاتی کاموں کیلئے کافی متحرک نظر آرہی ہیں اور تقریباً روزانہ ہی کسی جگہ کا دورہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
چند روز قبل انہوں نے خواتین پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پنجاب پولیس کی وردی بھی زیب تن کی۔


وردی میں ملبوس ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور سلیوٹ کرتے مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جس پر مختلف تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔
لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک میوزک پر دو لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے، لیکن اس کی حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تخلیق کی گئی ہے۔

@nabeelptitiger2 #ik🇧🇫💯 ♬ original sound – @Nabeelpti@tiger2

پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ ویڈیو بالکل اصلی لگ رہی ہے لیکن غور سے دیکھنے پر ویڈیو کی حقیقت واضح ہو رہی ہے۔ اور دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کو دونوں لڑکیوں کے بیچ میں ایڈٹنگ کے زریعے شامل کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو کو نبیل خٹک نامی ٹک ٹاک صارف نے اپنے اکاؤنٹ ”Nabeelpti@tiger2@“ سے دو دن پہلے شئیر کیا اور اب اس ویڈیو کو مخلتف لوگ الگ الگ میوزک کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔