امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت متحرک کارروائی کی، پر تشدد واقعات سے نمٹنے اور بحالی امن کیلئے ریاست اپنا کردار نبھانا بخوبی جانتی ہے،
عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ امن سبوتاڑ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، امن دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا بروقت آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے۔