فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت 6 مئی بروز پیر کو ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سماعت میں سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گی۔رپورٹ 150 صفحات پر مشتمل ہے، انکوائری کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ تیار کی ہے۔رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن کو کسی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے، لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید نے صرف بطور ثالث کردارادا کیا ،انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں نتائج اخذ کرنے کے ساتھ 33 سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر بھی سماعت کل سپریم کورٹ ہوگی، جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

Recent Posts

بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا آج سے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے آج سے صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال…

2 mins ago

جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون کا تقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت…

9 mins ago

پاکستان کو 10 ماہ میں 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور…

15 mins ago

ہر چیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، آئی ایم ایف کی شرائط نے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف )نے نئے بیل آئوٹ پیکیج کے…

32 mins ago

آٹو انڈسٹری کی آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے…

40 mins ago

میچ ہارنے کے بعد ممبئی انڈین کی مالکن نیتا امبانی نے روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کیلئے دوٹوک پیغام دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) انڈین پریمئیر لیگ جہاں تنازعات کے ساتھ جاری ہے، وہیں اب ممبئی…

45 mins ago