حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے،ججز تقرری سے متعلق آئینی ترمیم پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے،اگر ایسا کچھ ہوا تو یہ بہت بڑا ڈیزاسٹر ہو گا،اس طرح اداروں کو کمزور اور مداخلت کرنے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں،موجودہ حکومت کے پاس ایسا کچھ کرنے کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے،اگر حکومت ایسا کچھ کرتی ہے  تو ہم اس کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر قانونی طریقے سے روکیں گے،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے اداروں کو آزاد رہنے دیں،اداروں میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کریں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں وکلاء اور ہمارے قیدیوں کی فیملیز سے ملاقات ہوئی،ماحول ایسا لگ رہا ہے جیسے عملاً لاہور میں مارشل لاء ہے،ہمارے کارکنوں کے گرد دائرہ تنگ کیا گیا ہے،اس کی کسی قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں،میں اس کی وضاحت اسمبلی میں کروں گا، کیسے دھاندلی ہوئی اور ہمارے لوگوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago