پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے درمیان وزراتوں کی تقسیم کے حوالے سے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان جاری مذاکرات سے آگاہ شخصیات کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان پاور شیئرنگ کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کرنے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری ایک مرتبہ پھر وزیرخارجہ بننے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ بن جائیں گے، دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان حالیہ مذاکرات کے دوران اتفاق رائے پیدا ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک مرتبہ پھر وزیرخارجہ بننے پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ وزارت لینے سے گریزاں تھے، دونوں جماعتیں اب جزیات اور کابینہ میں پی پی پی کی شمولیت کی ٹائمنگ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے والے بجٹ سے قبل ہی پی پی پی کابینہ میں شامل ہوجائے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پی پی پی بجٹ سے قبل کابینہ کا حصہ بنتی ہے یا نہیں تاہم یہ واضح ہے کہ پی پی پی جون میں کابینہ میں شامل ہوگی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago