پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا۔صوبے میں قیام امن کے معاملات پر، سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ سمیت مختلف سیاسی شخصیات سے رابطہ کرکے اعتماد میں لیا ہے، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کرکے فوج کو جان بوجھ کر سیاست میں دھکیل رہی ہے،کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فورم پرکیا جاتا ہے۔

“صباح نیوز” کے مطابق ایک انٹرویومیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کی بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کرکے فوج کو جان بوجھ کر سیاست میں دھکیل رہی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ حلف برداری میں وزیراعلیٰ یا کابینہ کی نمائندگی نہ ہونے پر مجھے کوئی تکلیف نہیں، مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کہیں بھی جاسکتاہوں، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے، سیاسی جماعتوں کو بالآخر سیاسی جماعتوں سے ہی بات چیت کرنا پڑتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزیدکہا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے حوالے سے تحفظات ہوں گے، تحفظات کے ازالے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔خیبرپختونخوا کو امن وامان اور معاشی بدحالی جیسے مسائل کا سامنا ہے، وفاق سے جڑے صوبے کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago