سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر


کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے ووٹ کو عزت دو،سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی۔(ن )لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیہ اور گروپس تھے۔
ایک انٹرویو میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیہ اور گروپس تھے، ایک شہباز شریف صاحب کا اور ایک نواز شریف صاحب کا، الیکشن میں کچھ لوگ مفاہمتی بیانیے کے ساتھ تھے اور کچھ مزاحمتی بیانیے کے ساتھ کھڑے تھے، شہباز شریف کبھی بھی مزاحمتی سیاست نہیں کرنا چاہتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عوام اپنی حکومت سے پوچھتے ہیں کہ یہ آپ اپنے دوست کی مدد کر رہے ہیں لیکن وہ خود اپنی مدد کیلئے کیا کررہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ باہر سے وزیر خزانہ لے کر آئی، اب(ن )لیگ نے بھی پہلی مرتبہ یہی کیا، اگر آپ کے پاس سیاسی جماعت ہوئے ہوئے اپنا وزیر خزانہ ہی نہیں تو آپ کا وجود ہی نہیں ہونا چاہیے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago