آئی پی ایل 2024 ::پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نے شکست دیدی


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی پی ایل 2024 میں:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نےدھول چٹا دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہماچل پردیش کے دھرم شالہ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگز نے 28 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔ پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 167 رنز بنائے۔ پنجاب کی ٹیم اس سکور کا تعاقب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ چنئی سپر کنگز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور یہ اہم میچ جیتا۔
چنئی سپر کنگز کے لیے اوپننگ کرنے آئے اجنکیا رہانے فلاپ رہے۔ رہانے 7 گیندوں میں 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کے ساتھ رتوراج گائیکواڈ بھی اچھی فارم میں نظر آئے لیکن وہ 21 گیندوں میں 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ڈیرل مچل نے 19 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ کے علاوہ تمام کھلاڑی بڑا سکور نہ کر پائے۔