حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں


حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دیں ساکران کے پکنک پوائنٹس کراچی والوں کیلئے نوگو ایریا بن گئے موٹرسائیکل سوار مسلح لیٹروں نے درجنوں افراد کو لوٹ لیا عدالت روڈ بلوچ کالونی میں دکان میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گئے وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ پر شہری تاجر سراپا احتجاج کے باوجود پولیس افسران کے کان پر جون تک نہیں رینگتی گزشتہ اتوار کی طرح اس اتوار کو بھی ساکران تھانہ اور ڈبل فارم پولیس کے درمیان چند فرلانگ کے فاصلے پر مائنر نمبر4پر پکنک کی غرض سے کراچی آنے والی متعدد فیمیلز کو 3موٹر سائیکل سوار مسلح لیٹروں نے لوٹ لیا متاثرین کے مطابق مسلح لیٹرے ان سے متعدد قیمتی موبائل فونز اور رقم چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیان رات حب شہر میں عدالت روڈ سے متصل بلوچ کالونی میں دکان میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکو ﺅں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے جبکہ حب شہر کے نواحی علاقے ساکران میں دن کو بھی سفر کرنا خطرناک بن گیا ساکران پولیس تھانے کی حدود میں چور ڈکیتوں کا راج ,اسلحہ کے زور پر لوگوں کو لوٹنا روز کا معمول بن گیا روزانہ ساکران کے رہائشیوں سمیت اس علاقے سے سفر کرنے والے مسافروں اور شاہ نورانی جانے والے زائرین سمیت کراچی سے پکنک پر نے والوں کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ ساکران پولیس کرائمز پر کنٹرول کرنے کہ بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اتوار کو کراچی سے پکنک منانے کے لئے آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انھیں دو 125 موٹر سائیکلوں پر آئے چھ مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی موبائل و نقدی سے محروم کردیا۔ملزمان واردات کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے، واضح رہے کہ ساکران کا علاقہ چوری ,ڈکیتی،اور بدامنی کے باعث نوگو ایریا بن گیا ہے نہ صرف رات بلکہ اب تو دن میں بھی ساکران کی طرف سفر خطرناک بن چکا ہے ساکران پولیس کی نا اہلی و فرائض سے غفلت کی وجہ سے آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے مگر ساکران پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پولیس کی جانب سے ناکے لگا کر اسمگلروں سے بھتہ تو وصول کی جاتی ہے مگر چوراور ڈکیوتوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی۔ساکران ،اور حب کے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی حب سمیت اعلی اختیار داروں سے ساکران پولیس کی نااہلی کا فوری نوٹس لینے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔