صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر مملکت اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے،آج وزیراعلیٰ کی جانب سے صدر مملکت کے اعزار میں عشائیہ دیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہناتھا کہ صدرآصف علی زرداری صوبائی کابینہ کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے،صدر مملکت اپنے دورے کے دوران سیاسی وقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔