گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف پٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوادر پر باڑ لگانا فریڈم آف موومنٹ کے بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے کچھ لوگ گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کررہے ہیں اور ہم کسی کو بھی ایسا کرنے نہیں دیں گے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ کس قسم کی ترقی ہے جہاں لوگوں کو ترقی کے نام پر اپنی آبائی زمین میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت گوادر باڑ معاملے کا فیصلہ ہمارے حق میں کرے یا نہ کرے لیکن ہم بلوچستان کے مظلوموں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Recent Posts

موسمیاتی تبدیلیاں، بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول سے زیادہ…

10 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی…

17 mins ago

کان کنی کے لئے پی پی ایل کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے…

23 mins ago

حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا

حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی…

29 mins ago

قلعہ عبداللہ میں 3 سال کے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے…

37 mins ago

ذاکر کرد پر قاتلانہ حملہ کے ملزم پکڑے نہ جا سکے، خضدار میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران خضدارکے رہنماؤں میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر…

45 mins ago