نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں 11بجے ہوگی۔ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ ان سے حلف لیں گے۔