بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار پھر زہر اگل دیا ، پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو خصوصی انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بھارت ،پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (آزاد کشمیر) پر اپنے دعوے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ تاہم آزاد کشمیر پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ وہاں کے لوگ خود کشمیر میں ترقی کو دیکھ کر بھارت میں شامل ہونا چاہیں گے۔
راج ناتھ سنگھ نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اور ایک وقت آئے گا جب مرکز (نئی دہلی )کے زیر انتظام علاقے میں AFSPA (آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ) کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ معاملہ مرکزی وزارت داخلہ کے تحت ہے اور وہ مناسب فیصلہ کرے گی۔
“نیوز 18” کے مطابق بھارتی وزیر دفاؑ راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ضرور ہوں گےلیکن انہوں نے اس کے لیے کوئی وقت کی حد نہیں بتائی۔