کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہر میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے جبکہ اس وقت کراچی میں ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بھی آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق پورے ہفتے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اوراتوارکو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

Recent Posts

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

1 min ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

4 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

5 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

8 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

13 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

19 mins ago