وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ سماعت کیلیے مقرر
حکم نامہ کے مطابق وفاق کے مطابق وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل کلاسیفائیڈ ہے . حکم نامے میں کہاگیاکہ وفاق کے مطابق اگر وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا، وفاق کے مطابق ایسی معلومات کی فراہمی سے عالمی تعلقات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے . پاکستان انفارمیشن کمیشن کا آردڑ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سربراہان مملکت کی طرف سے کتنے تحائف ملے، شہری کو بتائیں کہ وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے اپنے پاس کتنے تحائف رکھے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار ابرار خالد کو نوٹس کر دیا . مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا . . .