قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر اونے پونے بیچنے پر مجبور ہوگئے، آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی ہے جو کہ کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نےگندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی ہے جب کہ آٹا ملوں نے 2800 سے 3300 روپے فی من میں خریدنا شروع کردی ہے۔ سستا ہونے کے باوجود آٹا ملیں تین ماہ بعد کی ادائیگیوں پر گندم خرید رہی ہیں، ٹرک کے ٹرک گندم اتارے جارہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ منڈیاں گندم سے بھری ہوئی ہیں لیکن حکومت خرید نہیں رہی، گندم نقصان میں فروخت کرنے کی نوبت آگئی ہے۔

پنجاب حکومت نے نہ گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا اور نہ ہی خریداری شروع کی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہےکہ نمی کم ہوجائے تو گندم خریداری کے آغاز کا فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے پر پاکستان کسان اتحاد نے 10 مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو ملتان سے احتجاج شروع کر رہے ہیں، احتجاج میں کاشت کار، ٹریکٹر اور جانوروں کے ساتھ شریک ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج میں زراعت کی علامتی نماز جنازہ پڑھیں گے اور لاہور پہنچ کر قل خوانی کریں گے۔

چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ گندم کےکاشت کار کے پاس پیسے نہیں ہوں گے تو اگلی فصل کیسےکرےگا،کسانوں نے یوریا پر 150 ارب روپے زائد ادا کیا ہے، آج بھی یوریا بلیک میں فروخت ہو رہا ہے، جو اوپر بیٹھے ہیں وہ صحیح فیصلے نہیں کرتے۔خالد کھوکھر نےکہا کہ گندم کے رقبے پر دو بڑی فصلیں آنی ہیں، ایک کپاس اور دوسرا چاول، کسان کے پاس پیسے نہیں ہوں گے تو وہ اگلی فصلوں پر کیسے انویسٹمنٹ کرے گا، کاشت کار پیسے لے کر باہر نہیں جاتا۔

Recent Posts

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

2 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

7 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

7 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

11 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

23 mins ago

آئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب…

25 mins ago