متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت کی، جج ہمایوں دلاور نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں جم غفیر نہ لیکر آئیں،وکیل علی بخاری نے کہاکہ وکلا کا تعلق آئی ایل ایف سے نہیں بلکہ میرے جونیئرز ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ جن وکلا نے دلائل دینے ہیں وہ موجود رہیں باقی بیٹھ جائیں،وکیل علی بخاری نے کہاکہ اعظم سواتی کی میرٹ پر ضمانتیں ہوئی تھیں،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کاہکہ اعظم سواتی نے عدالتی نرمی کا غلط استعمال کیا،ضمانت کے بعد اعظم سواتی اشتہاری ہو گئے تھے،مجھے اپنے کلائنٹ سے ہدایات لینی ہیں کچھ وقت دیا جائے،سپیشل جج سنٹرل نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کردی۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

7 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

7 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

7 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

7 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

7 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

9 hours ago