جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ


لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔پنجاب حکومت کی طرف سے نوجوانوں کے لیے مقابلہ موسیقی کے انعقاد کے اعلان کے خلاف پریس کلب لاہور کے سامنے حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و حلقہ لاہور کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقابلہ موسیقی فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور ان کی جگہ ہنرمندانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جائے۔
صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب یہ مقابلے فی الفور منسوخ کرے، حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے لئے نصابی و غیر نصابی تعلیم ، اخلاقی تربیت ، مثبت سرگرمیاں، روزگار کی اسکیمیں اور ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کرے اور ملک کی تعمیر و ترقی کو فروغ دے۔
ربعیہ طارق نے زور دیا کہ اسلام میں لغو باتوں اور فحش کاموں کی ترغیب دینے والا شدید قابل مذمت اور سزا کا حق دار ہے، موسیقی کے مقابلے منعقد کروانا اسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے، آج اس مظاہرے کا مقصد حکومت پنجاب پر موسیقی کے مقابلے رکوانے کے لیے دباؤ بڑھانا اور عوام الناس کو اس غیر اسلامی فعل کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔
عظمی عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے۔ وطن عزیز میں اسلام کے منافی ہر سرگرمی قابل گرفت ہے، موسیقی کے مقابلے اور نوجوان نسل کو اس کی ترغیب دینا کسی طرح بھی درست نہیں۔

Recent Posts

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن میں مجموعی طور پر 23 دہشت…

6 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی ریلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی…

16 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای‘سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای ‘ سیکرٹری خزانہ ‘…

32 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا کے…

42 mins ago

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال، سندھ اسمبلی کا قانون سازی کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف…

59 mins ago

صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

آئین کی آرٹیکل کنڈکٹ رول 1979 سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کوئی…

1 hour ago