گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق احسان الحق نے کہا کہ کپاس کی امدادی قیمت دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ، کپاس کے کاشتکار کو گزشہ سال غیر معمولی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے کپاس کےکاشتکار دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔احسان الحق کامزیدکہناتھاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہے،ملک کی پچاس فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو چکی ہیں۔دوسری جانب سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا،سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگران وزیر تو 4 دن کیلئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی۔

Recent Posts

یوم تکبیر پر تعطیل:الیکشن کمیشن میں 28مئی کے تمام کیسز ڈی لسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم تکبیر پر عام تعطیل کے باعث الیکشن کمیشن کے دفاتر بند…

6 mins ago

ریلوے آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کےپراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ…

9 mins ago

بارش کے بادل پہنچنے والے ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے…

2 hours ago

شیر افضل مروت عرب ریگستانوں میں چھٹیوں پر چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی…

3 hours ago

کل پاکستان میں سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن،…

3 hours ago

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے…

3 hours ago