جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر صادق خان کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔دوسری جانب میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بارمیئر کا انتخاب لڑا تو زیک گولڈ سمتھ اورکنزرویٹو پارٹی نے میرے خلاف مہم چلائی۔صادق خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایا گیا تھا کہ صادق خان مسلم اور پاکستانی ہے، اس کو ووٹ نہ دیا جائے۔صادق نے کہا کہ مسلمانوں کی حمایت پر لیبر پارٹی سے لوگوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، کنزرویٹو پارٹی سازشی نظریات کو فروغ دینے میں ملوث ہے، ایسے الزامات کو رشی سونک اسلاموفوبک کہتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔
خیال رہے کہ لیبر پارٹی کے برٹش پاکستانی امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں، لندن میں میئر کے انتخاب کے لئے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔
صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ 2016 میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کو شکست دی تھی۔

Recent Posts

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

6 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

7 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

10 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

19 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

42 mins ago