گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاست چاہے باڑ لگائے یا دیوار چین بنائے گوادر کی سرزمین کے لیے بلوچ ہر قسم کی قربانی دینے لے لیے تیار ہے، تمام بلوچ دوست سیاسی کارکنوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ باڑ نہیں خونی لکیر ثابت ہوگا، انکا خیال ہیکہ باڑ لگاکر بلوچوں کو گوادر سے نکال دیں گے جو انکی دیرینہ خواہش ہے، بلوچ یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گا اور باربار جو ترقی کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے کہ گوادر کو ترقی دیں گے، پورے بلوچستان کی معدنیات بشمول بحر بلوچ ریاست ان کے نام پر بلوچ کے ساتھ جو دھوکہ کررہا ہے میں دوٹوک الفاظ میں یہ کہتا ہوں کہ بلوچ کو ریاست کی جانب سے دی جانے والی کسی ترقی کی ضرورت نہیں، یہ بکھاری خود بلوچستان کی وجہ سے زندہ ہے اور چل رہا ہے یہ بلوچ کو کیا ترقی دے سکتا ہے۔