گڈانی میں فائرنگ اور چوریاں معمول بن گئیں، سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا
گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی ہوائی فائرنگ اور چوریاں روز کا معمول بن گئیں جیٹی اور ساحل پر پکنک کے غرض سے آنے والے سیاحوں کے لوٹنے کا سلسلہ بھی نہ رک سکا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز نامعلوم افراد نے مچھلی کے شکار پر آنے والے افراد کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا جبکہ پیر کی شام کو نامعلوم افراد نے گڈانی جیٹی اور اس کے اطراف میں رات کے وقت شدید فائرنگ کی گڈانی کے ماہی گیروں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی یاد رہے کہ گڈانی کے ساحل پر رات کے اوقات فائرنگ روز کا معمول بن گیا ہے گڈانی پولیس کو بار ہااطلاع کرنے کے باوجود واقعات کی روک تھام میں کمی نہ ہوسکی بلکہ متواتر اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ماہیگروں میں خوف پایا جاتاہے گڈانی کراس پر چوکی اہلکار مبینہ طور پر چند پیسے لیکر بغیر کسی تلاشی لیے ہر خاص و عام کو رات کے اوقات گڈانی روانہ کردیتے ہیں رات کے وقت بھی معاملات طے ہوتے ہیں جس کی وجہ گڈانی کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں گڈانی کے عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی میں ذمہ دار آفیسر تعینات کرکے گڈانی کے پرامن ماحول برقرار رکھنے کے اقدامات کیے جائے اور رات کے اوقات گڈانی آنے والے افراد سے باز پرس کرے۔