گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کی پٹیشن، کمشنر مکران، ڈی سی گوادر فریق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کر دی درخواست بی این کے قائمقام مرکزی صدر ساجد ترین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حکومت بلوچستان، چیف سیکرٹری، اے سی ایس ڈولپمنٹ، جی ڈی اے ،کمشنر مکران ڈویژن، ڈی سی گوادر کو فریق بنایا گیا ہے گوادر میں تقریبا ڈیڈھ لاکھ ایکڑ اراضی پر باڑ لگایا جا رہا ہے گوادر میں باڑ لگانے سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں باڑ لگانے سے وہاں کے رہائشوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہوگاگوادر میں جاری باڑ لگانے کے کام کو فوری روکا جائے۔