ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے، ذرائع نے امکان ظاہرکیا کہ ہے کہ سعودی علی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے کے آخرایام میں دورہ کرسکتے ہیں جبکہ معزز مہمان کا پرتپاک اورشایان شان استقبال کی تیاری کی جارہی ہیں
سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور وزیراعظم شہبازشریف خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی دارلحکومت کی مرکزی شاہراوں کے ساتھ ساتھ چوکس پر بھی دونون ممالک کے قومی پرچم کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان آمد متوقع ہے جس میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پرعمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں ریاض کا دورہ کیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی تھی جہاں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی۔