صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب كرتے هوئے كها كه بلوچستان ہمیشہ آپ کے دل کے قریب رہا ہے۔کافی عرصہ بعد ایک صدر مملکت دو روز کے لئے بلوچستان آئے ہیں ۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے كها كه صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے۔بحیثیت صدر پہلے دور صدارت میں بھی بلوچستان کے مسائل ہوئے ۔بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کو اٹھارویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری آئین کے ذریعے دی گئی۔بلوچستان کو پارلیمنٹ کے ذریعے سیاسی لیڈر شپ سے حقوق ملے ۔وزیر اعلٰی بلوچستان نے مزيد كها كه بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی، امن وامان، گورننس کے چیلنجز درپیش ہیں ۔سرسبز بلوچستان کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا ۔بلوچستان کے مسائل سیاسی بات چیت سے حل ہوں گے ۔پورے پاکستان میں سیاسی مفاہمت کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ایوان صدر سے بلوچستان کو امیدیں وابستہ ہیں ۔