’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے


لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی کٹ کی رونمائی کے موقع پر تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور پی سی بی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام ’میٹرکس‘ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں شیڈول ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کٹ بھی بہت اچھی اور گانا بھی اچھا ہے لیکن ٹیم کا کیاکریں۔
عروج جاوید نامی صارف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جاری کی گئی قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کو تھرڈ کلاس قرار دیدیا۔
صوفی نامی صارف نے کٹ کی تعریف کرتے ہوئے ماشااللہ لکھ کرکہا کہ اللہ نظر بد سے بچائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کے جاری ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ کچھ صارفین کی جانب سے یہ شکوہ بھی سامنے آیا ہے کہ کرکٹ کی بہتری نہ ہونے کی وجہ آئے روز پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago