الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی میرویس خان اچکزئی کے درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی الیکشن کمیشن کے تین ممبران پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی الیکشن کمیشن نے حلقہ 50-PB قلعہ عبداللہ کے 21 اپریل 2024 کے دوبارہ انتخابات میں دھاندلی، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کے خلاف کیس کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر اور زمرک خان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 مئی 2024 کو طلب کرلیا ۔
حاجی میرویس خان اچکزئی کی طرف سے کیس کی پیروی ڈاکٹر محمد عمران ایڈوکیٹ اور ایمل خان مندوخیل ایڈوکیٹ نے کی۔