گوادر باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، ریاست منصوبے پر کام بند کرے، جان محمد بلیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر کو باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا
یہ ایک منفی منصوبہ ہے اور منفی سوچ کی پیداوار ہے اس سے نہ سیکورٹی بڑھے گی اور نہ امن ، دراصل اس منصوبے سے گوادر کے مقامی لوگ بری طرح متاثر ہونگے ۔ آمد و رفت میں شدید مسائل و مشکلات سامنا ہوگا۔ ریاست زمہ داری کا مظاہرہ کرکے منصوبے پر کام بند کریں۔