برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک کیوں گرگئی؟ وجہ سامنے آگئی


لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ 3 روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 227 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اور اب اس اچانک کمی کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
فارمی چوزے کی افغانستان برآمد میں کمی کے باعث قیمت 210 روپے سے کم ہو کر 100روپے تک ہو گئی، فارمرز نیا فلاک ڈالنے کے لیے شیڈز میں موجود مرغی مارکیٹ لے آئے، چوزے کی قیمت میں کمی سے فارمرز کی جانب سے تیار مرغی مارکیٹ میں لے آئے، مارکیٹ میں مرغی کی رسد میں اضافے سے قیمت میں بھی کمی آ گئی۔لاہور میں ایک ہی دن میں مرغی کی قیمت میں 78روپے کمی ہو گئی، برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 470 روپے فی کلو جاری کیا گیا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے جبکہ پرچون ریٹ 324روپے فی کلو جاری ہوا۔