بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 11 مئی تک نئی مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہوگی۔ نیا مغربی سلسلہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 8 اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ بارشوں کے نئے سلسلے کی مدت میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ژوب میں ابرآلود ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ موسم سے متعلق جاری کردیا۔