پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق آپ تمام نامزد امیدواران حلقہ 39-BP کوئٹہ 2کو بحوالہ نوٹسز مطلع کیا گیا تھا کہ آپ اپنے الیکشن اخراجات (FORM-C) ریٹرنگ آفسر کے دفتر میں جمع کروائیں، مگر آپ نے اس بابت کوئی توجہ نہ دی ہے اور ابھی تک آپ الیکشن اخراجات جمع کروانے سے قاصر رہے ہیں۔ لہذا آپ کو تیسری مرتبہ بذریعہ نوٹس ہذا تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے الیکشن اخراجات (FORM-C) تین (03) یوم کے اندر اندر ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائیں۔