کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل کردیا، والدین پریشان ہوگئے، کوئٹہ میں نئے تعلیم سال کے آغاز پر کئی سرکاری اسکولوں کے سربراہان نے درزی مافیا کے گٹھ جوڑ سے وردیوں کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کروا دیے گورنمنٹ ہائی اسکول موتی رام روڈ کے پرنسپل نے بھی اس سال وردیوں کے ڈیزائن تبدیل کروا دیے، گورنمٹ ہائی اسکول موتی رام روڈ کے پرنسپل نے اسکول کی وردی شلوار قمیص سے پینٹ شرٹ میں تبدیل کروا دی، پرنسپل کے فیصلے سے غریب طلبا کے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، پہلے ہی تعلیمی اخراجات لوگوں کے بس سے باہر ہیں، شہری شدید پریشان ہوگئے ہیں، اب سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز کی جانب سے وردی مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ نے لوگوں کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ، شہری کا کہنا ہے کہ گورنمٹ احمد گرلز ہائی اسکول کواری روڈ کی پرنسپل نے بھی اس سال وردی کا ڈیزائن تبدیل کروایا۔ شہری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر تعلیم سرکاری اسکولوں کے پرنسپل صاحبان کے اس عمل کا سختی سے نوٹس لیں، اسکولوں کے پرنسپل صاحبان کی جانب سے وردیوں کے ڈیزائن تبدیل کروانے کے فیصلے غریب عوام کیلئے معاشی مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔