لاہور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کےعلاقے نولکھا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی . دونوں کی لاشیں ایک ہوٹل کے کمرے سے ملیں جنہیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے .

پولیس کے مطابق دو روز قبل دانش نامی شخص نے بیٹے ایان کے ہمراہ نولکھا میں ہوٹل کا کمرہ بک کروایا تھا . جب وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا . پولیس کا کہنا ہے کہ جب کمرے میں داخل ہوئے تو بچہ مردہ حالت میں پڑا تھا کہ جب باپ دانش کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی . پولیس نےفرانزک ٹیموں کے ہمراہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے . . .

متعلقہ خبریں