دفعہ 144 نافذ العمل ہے، 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی خلاف قانون با بغیر اجازت کے احتجاج اور ریلی منعقد نہیں کرنے دی جائے گی . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں اسلام آباد پولیس نے لکھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں کسی بھی خلاف قانون، بغیراجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دے گی .

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے . اسلام آباد پولیس کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی . خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا . اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا . اسلام آباد پولیس نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’ اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا . اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی . پوسٹ کے مطابق کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی . قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا . . .

متعلقہ خبریں