بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟
اسلام آباد ہائی کورٹ بشریٰ بی بی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔
بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
جیل حکام نے گنجائش نہ ہونے اور سیکیورٹی ایشو پر جیل منتقل نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 مئی کو بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کس کیس میں کب سزا ہوئی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا ہوئی، توشہ خانہ میں 31 جنوری اور عدت نکاح کیس میں 3 فروری کو سزا ہوئی۔