قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے ڈبلن پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی . ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن میں آج آرام کرے گی جبکہ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈول ہے .

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے . آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے . انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں