ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے، اسد قیصر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں 9 مئی کے واقعات پر معافی سے متعلق سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ اللہ معاف کرے ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے تو کسی اور سے کیا مانگیں گے۔اسد قیصر کا کہنا تھا ہم چاہتے ملک میں آئین اور قانون بالا دست ہو، چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کے برابر کے حقوق ہوں، اس کیلئے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لئے تمام سیاسی سوچیں تمام سیاسی جماعتیں جو عوام کے نمائندے ہیں اور سیاسی لیڈرز قابل احترام ہوتے ہیں تاہم اگر کوئی سیاسی سوچ اور کوئی سیاسی لیڈر اور کوئی سیاسی ٹولہ اپنی ہی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے درمیان نفرت اور خلیج پیدا کرے،اسی قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرے،اسی قوم کی فوج کے بارے میں دھمکیاں دے،پروپیگنڈا کرے،اس سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ صدق دل سے معاف مانگے،قوم کے سامنے،اور یہ وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی سیاست کو چھوڑ کے تعمیری سیاست میں حصہ لےاور ویسے بھی جو بات چیت ہے وہ سیاسی پارٹیوں کو آپس میں زیب دیتی ہیں،اس میں فوج یا ادارے مناسب نہیں بات چیت کیلئے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

38 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

44 mins ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

1 hour ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

1 hour ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

1 hour ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago