پنجاب: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا . پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں 8 سے 10 مئی دن میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے .

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے . دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، شہر قائد میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں