10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا . ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے .

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے .
10 اور 11 مئی جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے . پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے .
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے . گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا . دوپہر کے وقت کام کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں .

. .

متعلقہ خبریں