لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی۔ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے جان بوجھ کر پیچھے سے ہٹ کیا۔ ڈاکو نے حادثے کے بہانے گاڑی سے شہریوں کو باہر نکالا ۔
گاڑی سے اترتے ہی ڈاکو نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ کار سواروں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی چلا دی۔ گولی کی آواز سن کر گشت پر مامور ڈولفن اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے۔
ڈولفن اہلکاروں کو دیکھتے ہی ڈکیت نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔
ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

2 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

2 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

3 hours ago