پولیس اور وکلا ء میں تصادم ، ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جی پی او چوک لاہور میں پولیس اور وکلاء میں تصادم پر ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنا رہی ہے،کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا ہے کہ وکلاء کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی،پرامن ریلی نکالنے کی اجازت ہے لیکن وکلاء نے پولیس پر تشدد کیا،وکلا ءنے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے پر وکلا ءنے جی پی او چوک لاہور میں احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤکیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی میں لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے،وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی،تاہم پولیس نے مظاہرہ کرنے والے ایک وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے بیریئرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا،پولیس کی جانب سے وکلاء مظاہرین کیخلاف واٹر کینن کا استعمال بھی کیاگیا،پولیس اور وکلاء میں تصادم کے باعث متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

Recent Posts

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

4 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

7 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

9 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

16 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

19 mins ago

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago